گلگت بلتستان کی گورنرڈاکٹرشمع خالد انتقال کرگئیں، وہ کینسرمیں مبتلاتھیں۔

Sep 15, 2010 | 19:54

سفیر یاؤ جنگ
وادی استور سے تعلق رکھنے والی ملکی تاریخ کی پہلی خاتون گورنرڈاکٹرشمع خالد اسلام آباد میں زیرعلاج تھیں۔ انہوں نے تیئیس مارچ دوہزاردس کو گلگت بلتستان کے گورنر کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا۔ گورنرکا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وہ ایبٹ آباد میں بطورڈاکٹرپریکٹس کررہی تھیں۔ ان کے سوگواروں میں ایک بیٹا اوردوبیٹیاں ہیں۔ ڈاکٹرشمع خالد وزارت بہبود آبادی میں بھی بیس سال تک خدمات سرانجام دیتی رہیں۔ سوشل ورکر کے طور پر وہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں ہرسال فری میڈیکل کیمپ منعقد کرتی تھیں ۔ صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹرشمع خالد کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے۔
مزیدخبریں