پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں مارشل لاء کا حامی نہیں۔

Sep 15, 2010 | 20:59

سفیر یاؤ جنگ
رچرڈ ہالبروک نے یہ بات کراچی میں وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج حکومت اور مملکت کا حصہ ہے اور تمام اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہنا چاہیے ، امریکہ مارشل لاء کی بجائے پاکستان میں جمہوریت کا فروغ چاہتا ہے۔ رچرڈ ہالبروک نے کہا کہ پاکستان سیلاب کے باعث اس وقت مشکل ترین حالات میں گھرا ہوا ہے،کوئی بھی ملک اتنے بڑے سانحے کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا، سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیری لوگر بل کی امداد بھی سیلاب متاثرین کو دینے کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے۔
اس سے قبل رچرڈ ہالبروک نے سندھ کے علاقوں ٹھٹھہ اور مکلی کا بھی دورہ کیا اور وہاں قائم ریلیف کیمپوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
مزیدخبریں