پیر کے روز ٹینس کے یو ایس اوپن ٹورنامنٹ میں مردوں کا فائنل جیتنے والے چوبیس سالہ عالمی نمبر ایک کھلاڑی نوواک جوکووچ نے اے ٹی پی کی طرف سےانعام ملنے والی رقوم سے آمدنی کا ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو سال دوہزارگیارہ میں اب تک اے ٹی پی پرائز منی کی صورت میں ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرمل چکے ہیں جواب تک ایک سیزن میں جیتی گئی سب سے بڑی رقم ہے۔ واضح رہےکہ گزشتہ پیر کی رات نیو یارک میں یو ایس اوپن کے فائنل میں جوکووچ نے سپین کے ندال کو ہرا کر تئیس لاکھ ڈالر بطور انعام حاصل کیئے تھے۔