کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے ہی محدود پیمانے پر تیزی رہی اور ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے آغاز پر ہی گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا ۔کاروبار کے آغاز سے جاری تیزی اختتام تک برقرار نہ رہ سکی ،پاکستان اسٹیٹ آئل، پاکستان آئل فیلڈ ،اٹک ریفائنری سمیت انرجی کے دیگر اسکرپٹس میں شئیرز کی فروخت اور بینکنگ سیکٹر میں پرافٹ ٹیکنگ نے انڈیکس کو منفی زون میں ڈال دیا۔فوجی فرٹیلائزر بن قاسم اور عارف حبیب کارپوریشن کے شئیرز میں محدود تیزی نے انڈیکس کو گیارہ ہزار تین سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کاروبار کے اختتام پر پانچ پوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار تین سودوپوائنٹس پر بند ہوا۔