لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ کی قیادت میں سینکڑوں علماءو مشائخ نے دربار حضرت داتا گنج بخش پر اجتماعی حاضری دی اور ملکی سلامتی کےلئے خصوصی دعائیں مانگیں۔ سیّد ریاض حسین شاہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بدامنی کے خاتمے کے لئے فروغِ محبت مہم چلائی جائے گی۔ 7اکتوبر کو راولپنڈی سے اسلام آباد تک عظمت ِ قرآن ریلی نکالی جائے گی۔
پاکستان میں بدامنی کے خاتمہ کیلئے ”فروغ محبت“ مہم چلائینگے: علامہ ریاض شاہ
Sep 15, 2013