کراچی: بھتہ نہ دینے پر ٹرک کو بم سے اڑا دیا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) شہر میں بھتہ مافیا نے شہریوں کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ بھتہ کا مطالبہ کے بعد مطلوبہ رقم نہ ملنے کی صورت میں حملے اور پھر اس میں ہونے والا نقصان اب روز کا معمول بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز لانڈھی کے علاقے گلشن بونیر میں نامعلوم افراد کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر کھڑے ٹرک کو بم سے اڑا دیا۔ بم دھماکے سے اطراف کی دو دکانوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسری جانب ٹرک مالک کا کہنا ہے کہ گذشتہ کئی دنوں سے اسے پندرہ لاکھ بھتہ دینے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں جس پر انہوں نے قائدآباد تھانے میں شکایت بھی درج کرا دی تھی۔ پولیس نے سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...