اسلام آباد میں اہلکاروں کی ہلاکت 7 افراد گرفتار، چیف جسٹس کا ازخود نوٹس

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اے پی اے) چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نے اسلام آباد میں 2 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ واقعہ پر چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا ہے۔ آئی جی سکندر حیات واقعے کی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔ مزید براں اسلام آباد کے علاقے ترنول میں 2 پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں 7 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں ایف آئی آر میں نامزد 3 ملزمان بھی شامل ہیں۔ ایس پی کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل کی ایف آئی آر میں تنویر، بشارت اور شیرزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔ ملزمان کو مختلف چھاپوں کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...