گوجرانوالہ (نوائے وقت رپورٹ) گوجرانوالہ کی گلشن کالونی میں تین روز قبل سکول کے باہر سے اغوا کئے گئے تیسری جماعت کے طالب علم کی نعش لوٹیانوالی نہر سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق طالب علم کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔ بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا۔