بچی سے زیادتی ‘ متاثرہ خاندان کو انصاف ملے گا‘ ملزم سزا سے نہیں بچ پائیں گے: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ کمسن بچی سے زیادتی کے ملزمان قانون کے مطابق قرار واقعی سزا سے بچ نہیں پائیںگے، متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا اور قانون کے مطابق ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جائے گی، کسی بھی مہذب معاشرے میں اےسا افسوسناک واقعہ ناقابل برداشت ہے، وزیراعلیٰ طبیعت کی ناسازی کے باوجود اعلیٰ پولیس حکام سے مسلسل رابطے میں رہے اور ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہی حاصل کرتے رہے اور وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔علاوہ ازیں شہباز شریف نے فیصل آباد میں بھی بچی سے زیادتی کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر متعلقہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف جلد چالان مکمل کرکے مقدمہ چلایا جائے اور مقدمے کی مکمل پیروی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے گھناﺅنے واقعات میں ملوث عناصر معاشرے کیلئے کلنک کا ٹیکہ اور کسی رورعایت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...