کورٹ کچہری کے چکر نہیں لگانا چاہتے‘ہمیں دو تین روز میں انصاف چاہئے، سنبل کی بڑی بہن کا مطالبہ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) متاثرہ بچی کی بڑی بہن نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں انسانیت کے نام سے ڈر لگتا ہے۔ درندوں کو ہمارے سامنے لا کر مارا جائے۔ ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور نشان عبرت بنا دیا جائے۔ اس سانحے کے بعد میری والدہ شوگر کی مریض ہیں ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ ان کا بہت برا حال ہے۔ سنبل کی بہن نے بتایا کہ ہم اپنے بچوں کو تو گھر سے باہر جانے نہیں دے رہے۔خود بچے اتنے خوفزدہ ہیں کہ وہ باہر جانے سے ڈر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورٹ کچہری کے چکر نہیں لگانا چاہتے۔ ہمیں ایک دو دن میں انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس سانحہ کے بعد ہمارا چین و سکون تباہ ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...