لاہور میں بچی کیساتھ زیادتی پر زرداری اور بلاول کی شدید مذمت، سابق صدر دبئی پہنچ گئے

اسلام آباد + کراچی (خبر نگار خصوصی + آن لائن + نوائے وقت رپورٹ) سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں پانچ سالہ معصوم بچی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ کی جامع تحقیقات کرائی جائیں اور یہ مذموم جرم کرنے والوں کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہیمانہ اور مکروہ جرم پورے معاشرہ کے منہ پر طمانچہ ہے جس کی مذمت کے لئے کوئی بھی الفاظ کافی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس پولیس اور انتظامیہ کا امتحان ہے اور اس کیس نے ہمارے انصاف کے نظام میں اصلاح کرنے کی ضرورت کو بھی اجاگر کر دیا ہے۔ دریں اثناءپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پانچ سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس ظالم شخص کیخلاف مقدمہ درج کر کے اسے عبرتناک سزا دے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ ایسے وحشیانہ کام پورے معاشرے کیلئے رسوائی کا سبب ہیں ایسے مجرموں کو آزادانہ گھومنے اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انہوں نے بچی سے ہمدردی کا اظہار کیا اور بچی کو سرکاری خرچ پر طبی اور نفسیاتی علاج کیا جائے۔ دریں اثناءسابق صدر آصف علی زرداری گذشتہ روز کراچی سے دبئی پہنچ گئے، وہ عہدہ صدارت چھوڑنے کے بعد پہلی مرتبہ دبئی گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...