گنڈا سنگھ والا، سادھو کے، ڈی آئی خان میں 3 بچوں سے زیادتی

گنڈا سنگھ والا+ سادھو کے + ڈی آئی خان (نامہ نگار+ نوائے وقت نیوز) گنڈا سنگھ والا، سادھو کے اور ڈی آئی خان میں 3 بچوں کو اوباش افراد نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والاکے گاﺅں ساندہ میں اوباش نووان ناظم نے رمضان کے 5 سالہ بیٹے سیف الملوک جو گھر کے پاس کھیل رہا تھا ورغلا کر کھیت میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور ملزم بچے کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ناظم کو گرفتار کر لیا۔ ادھر سادھو کے کے گاﺅں چھجو کی میں 3 اوباش افراد رانا قاسم گلزار، احسن سلیم اور ان کے نامعلوم ساتھی نے سکول ٹیچر وکیل شاہد کے 10سالہ بیٹے علی وکیل کو گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا اور قبرستان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ لڑکے کی ہسپتال میں حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 13سال کے ایک لڑکے سے 4 افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کلیم اللہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم لڑکے کو سبزی منڈی لے گیا جہاں ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس سے زیادتی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...