اسلام آ باد (خبر نگار خصوصی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اور طالبان سے مذاکرات کی وجہ سے وزیراعظم کے ساتھ ترکی جانے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اپنے دورہ ترکی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار کو ساتھ لیکر جانا چاہتے تھے۔ چودھری نثار کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن، طا لبان سے مذاکرات کے حوالے سے تمام معاملات کو خود دیکھ رہے ہیں۔