اکرم ساہی اور ساتھی کھیلوں کا مستقبل داوپر لگائے ہوئے ہیں : دلاور عباس

اکرم ساہی اور ساتھی کھیلوں کا مستقبل داوپر لگائے ہوئے ہیں : دلاور عباس

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان ٹینس فیڈریشن کے پیٹرن اور سابق صدر سید دلاور عباس نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے‘ وہ بے حد افسوسناک ہے۔ کھیلوں کی دو متوازی تنظیمیں بننے سے پاکستان میں کھیل تباہی کی طرف جا رہے ہیں۔ وہ وقت نیوز کے پروگرام ”گیم بیٹ“ میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ پی ٹی ایف کے سابق صدر نے کہا کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔ جنرل (ر) عارف حسن کی صدارت میں کام کرنے والی پی او اے ہی اصل اور حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جسے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی پاکستان میں اپنی نمائندہ تسلیم کرتی ہے۔ ملک کے حالات کی وجہ سے پہلے ہی یہاں غیر ملکی ٹیمیں نہیں آرہیں۔ اب غیر ضروری حکومتی مداخلت کی وجہ سے ملکی سطح پر کھیلوں کا انعقاد بھی نہیں ہو پا رہا۔ ہر فیڈریشن کی متوازی فیڈریشن بننا شروع ہو گئی ہے۔اکرم ساہی اور ان کے ساتھی کھیلوں کا مستقبل دا¶ پر لگائے ہوئے ہیں۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے بھی کچھ ترامیم کی ہیں حالات میں تبدیلی نہ آئی تو بہت جلد پاکستان ٹینس فیڈریشن کے لئے مشکل وقت آنے والا ہے۔ آئی ٹی ایف پاکستان کی رکنیت معطل کر سکتی ہے۔ معروف ٹینس سٹار اعصام الحق اولمپک کا من ویلتھ اور آئی او سی کے چارٹر کے تحت ہونے والے دیگر مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...