ملتان (نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم، پیپلز پارٹی کے رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں گزشتہ روز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جہاں تک ممکن ہو سکا آپ کے نقصان کے ازالے کے لئے اقدامات کرے گی۔ حکومت فوری طور پر سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی ہے۔ موجودہ حکومت بھی صبر و تحمل سے کام کرے۔