اسلام آباد میں ایک شخص سے امریکی ساختہ 2 ہینڈ گرنیڈ اور سنائپر رائفل کے 15 رائونڈ برآمد

Sep 15, 2014

اسلام آباد (آئی این پی) ایک شخص دلدار حسین کو گرفتار کر کے ملزم سے امریکی ساختہ دو ہینڈ گرنیڈ اور سنائپر رائفل کے پندرہ رائونڈ بھی برآمد کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پولیس نے تھانہ جاتری کے علاقے سے اس شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دلدار حسین کا تعلق ایف سی سے ہے اور ملزم سے اسلحہ کے متعلق تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں