دھرنوں کا کوئی انجام نہیں‘ عمران کیسے آئیں ظالموں نے واپسی کا راستہ ہی نہیں چھوڑا : جاوید ہاشمی

ملتان (جنرل رپورٹر + ایجنسیاں) تحرےک انصاف کے باغی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ دھرنوں کا انجام کوئی نہیں‘ عمران خان واپس کیسے آئیں؟ ظالموں نے واپسی کا راستہ ہی نہیں چھوڑا۔ اگر مارشل لا آیا تو بہت بڑی بغاوت ہو گی‘ ملک ٹکڑے ٹکڑے ہو جائیگا‘ میں پارٹی قیادت کے شوکاز نوٹس کا انتظار کر رہا ہوں۔ اسکا من و عن جواب لکھ کر بھیجوں گا‘ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے‘ جنوبی پنجاب میں سیلاب نے حکومتی اندازوں سے زیادہ تباہی مچائی‘ شریف برادران فوٹو سیشن کرانے کے بجائے عملی طور پر متاثرین کی امداد کے اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف استعفیٰ دیں یا نہ دیں وہ فارغ ہو جائیں گے۔ سپرےم کورٹ کو استحقاق حاصل نہےں کہ موجودہ صورتحال مےں وہ ثالثی کا کردار ادا کرے۔ مجھ سمےت پوری قوم سپرےم کورٹ کے آگے سر جھکاتے ہےں لےکن سپرےم کورٹ کسی بھی صورت آئےن سے ماورا حکم جاری نہےںکر سکتی۔ آئےن اےک مقدس دستاوےز ہے جس کے سامنے سپرےم کورٹ سمےت تمام ادارے بے بس ہےں۔ ملتان سمےت جنوبی پنجاب مےں حکومتی اندازوں سے زےادہ سےلاب نے تباہی مچائی ہے۔ شرےف برادران فوٹو سےشن کرانے کی بجائے عملی طور پر متاثرےن سےلاب کیلئے امداد کے اقدامات کریں ورنہ انہےں شدےد ردعمل کا سامنا کرنا پڑیگا۔ تحرےک انصاف کی قےادت کو چاہےے کہ وہ اس مصےبت کے وقت بالخصوص جنوبی پنجاب متاثرےن سےلاب کی امداد کیلئے اس خطے مےں آئے۔ جو لوگ فوج کو سےاست مےں مداخلت کی ترغےب دے رہے ہےں وہ ملک وہ قوم اور افواج کے کھلے دشمن ہےں، اگر اس بار مارشل لاءآےا تو پےش گوئی کر رہا ہوں کہ مارشل لاءکے خلاف بہت بڑی بغاوت ہو گی، ملک ٹکڑوں مےں تقسےم ہو جائیگا۔ حکومت اور افواج پاکستان کو شےخ رشےد سے بازپرس کرنی چاہےے کہ و ہ چینلز پر بےٹھ کر ےہ کہہ رہے ہےں کہ فوج نے بھنگ پی ہوئی ہے۔ تحرےک انصاف کی کور کمےٹی مےں عمران خان سمےت سب نے بےٹھ کر ےہ متفقہ فےصلہ کےا کہ ہم پارلےمنٹ اور وزےراعظم ہا¶س کی طرف نہےں جائےں گے لےکن کنٹےنر پر جا کر عمران خان نے اپنے ہی متفقہ فےصلے کے خلاف پارلےمنٹ کی طرف جانے کا اعلان کر دےا۔ شاہ محمود قرےشی، جہانگےر ترےن اور سےف اللہ نےازی شاےد آبپارہ چوک پر روزانہ سبزی لےنے جاتے تھے جہاں انکی ملاقات اتفاقاً ”ان لوگوں“سے ہو جاتی تھی۔ اپنی رہائش گاہ پر پرےس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کارکنوں کا حق ہے پورے پاکستان مےں تحرےک انصاف اور دےگر گرفتار کارکنوں کو عام معافی دےتے ہوئے رہا کےا جائے۔ کور کمےٹی کے متفقہ فےصلے سے انحراف کس لئے کےا گےا مےں پارٹی کا صدر ہوں آج بھی شوکاز نوٹس کے انتظار مےں ہوں تاکہ شوکاز نوٹس کے جواب مےں ہر چےز لکھ کر دوں گا۔ اپنے لےڈر عمران خان سے پوچھتا ہوں آپ کے کون سے فےصلے پر عمل کروں مےرے لےڈ ر کم ازکم مجھے تو ےہ بتا دےتے اوپر والا فےصلہ کس نے کےا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کے دست راست اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ نواز شرےف کو چاہے گولی بھی مار دےں وہ استعفیٰ نہےں دے گا مےں نے کہا پھر مارشل لاءلگ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چند رےٹائر جرنےل زےادہ جلدی مےں ہےں جنرل حمےد گل نے بھی مجھے کہا تھا کہ حکومت کی کل آخری رات ہے لےکن مےں نے پرےس کانفرنس کر ڈالی اور قوم کو سب کچھ بتا دےا۔ مےں سپاہی سے لےکر جرنیل تک سب کا دل سے احترام کرتا ہوں ضرب عضب مےں ہمارے بہادر افواج لازوال قربانےاں دے رہے ہےں جب بھی کسی بہاد ر فوجی گولی لگتی ہے تو اس سے ہمارا دل پھٹ جاتا ہے۔ شےخ رشےد پاکستانی سےاست کا عجےب و غرےب کردار ہے نواز شرےف، مشرف، عمران خان، طاہر القادری اور فوج کے کان مےں ہمےشہ شےخ رشےد ہی باتےں کرتا نظر آئے گا اپنی خواہشات کی تکمےل کےلئے سب کو سرخی پوڈر لگاتا رہتا ہے۔ عمران خان سےدھا سادھا پٹھان ہے جسے شےخ رشےد اور رےٹائر جرنےلوں نے اسے خراب کےا ان لوگوں نے دھرنوں کو اس نہج پر پہنچا دےا کہ وہاں سے واپسی بھی مشکل ہو گئی ہے۔ نواز شرےف اور شہباز شرےف کی پالےسےاں غلط ہےں۔ ہم ان کو خود ہی سےاسی موت مارےں گے کسی اور کو نہےں مارنے دےں گے۔ مارشل لاءکبھی مارے مسائل کا حل نہےں کر سکا اس لئے قوم جمہورےت کا تسلسل چاہتی ہے۔ شیخ رشید عمران کو دھکا دے رہے ہیں۔ میں اس صورتحال کو سکرپٹ نہیں کہتا فوج اور آئی ایس آئی کو پتہ بھی نہیں ہو گا۔ موجودہ صورتحال میں صرف ریٹائرڈ جرنیل جلدی میں ہیں۔ فوج کی جتنی توہین شیخ رشید نے کی کسی اور نے نہیں کی۔ تحریک انصاف میں عمران کے وزیراعظم بننے کی کوئی بات نہیں کرتا۔ شاہ محمود اور جہانگیر ترین تیار بیٹھے ہیں۔ عمران سمیت تحریک انصاف کی قیادت میری آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرے۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران چاہے وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہوں یا نہ ہوں مگر جہانگیر ترین اور شاہ محمود وزیراعظم بننے کیلئے تیار بیٹھے ہیں۔عمران نے کہا تھا سب کچھ طے ہے، سپریم کورٹ 3 ماہ میں انتخابات کا اعلان کردے گی۔
جاوید ہاشمی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...