اسلام آباد (اے پی پی) وزارت داخلہ نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ وہ حج کے دوران سعودی عرب کے قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔وزارت داخلہ کے مطابق عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کے طور پر مقدس مشن پر جا رہے ہیں۔ سعودی قانون کے مطابق منشیات سمگلنگ کی سزا موت ہے اس لئے ایسے کسی اقدام سے گریز کیا جائے۔ ہدایت نامہ میں کہا ہے کہ اپنے سفر مقدس کو محفوظ اور یادگار بنانے کیلئے اپنے سامان میں کوئی نشہ آور چیز شامل نہ کریں۔ کسی دوسرے مسافر کا سامان ہر گز نہ لیں۔ کسی اجنبی سے کوئی چیز نہ لیں اور سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں۔