نالہ ڈیک اور بھیڈ سے فیروزوالا میں تباہی، پانی گھروں میں داخل فصلیں تباہ، متاثرین کا احتجاج

فیروزوالا (نامہ نگار) شمالی علاقہ جات سے آنے والے نالہ ڈیک اور بھیڈ کے پانی نے تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ میں تباہی مچا دی۔ حیدر روڈ کشمیر ٹاﺅن کالج روڈ رحیم ٹاﺅن گلفشاں ٹاﺅن حاجی کوٹ اور شاکر آباد کے ہزاروں گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جبکہ زمینداروں کی ہزاروں ایکڑ رقبہ کھڑی دھان کی فصل تباہ ہو گئی۔ متاثرین نے ناکافی امدادی سرگرمیوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔
فیروزوالا تباہی

ای پیپر دی نیشن