لاہور (خبرنگار، آئی اےن پی)(ق) لےگ کے صدر چودھری شجاعت حسےن نے کہا ہے کہ ہم ملک مےں مارشل لاءنہےں چاہتے مگر ملکی سلامتی کو خطرات پر فوج کا آنا ضروری ہو گا‘ حکمرانوں کے پاس طاقت ہی نہےں وہ دھرنے والوں کےخلاف کےسے ”طاقت “کا استعمال کرےگی‘ موجودہ بحران کا خاتمہ مذاکرات سے نہےں شرےف برادران کے استعفے سے ہی ممکن ہے۔ اپنے انٹروےو مےں شجاعت حسےن نے کہا کہ وزےر اعظم نوازشرےف خود چےف آرمی سٹاف کو مذاکرات مےں کردار ادا کر نے کی درخواست کر چکے ہیں اور اگر اب ہم فوج کو مداخلت کر کے مسئلہ کے حل کی درخواست کرتے ہےں تو ےہ کون سا جرم ہے؟۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ملک مےں مارشل لاءےا فوج کو جمہورےت ختم کر کے آمرےت مسلط کرنے کی درخواست نہےں کی لےکن ہمےں ےہ بات ےاد رکھنا چاہےے جب ملک کی سالمےت خطرات سے دوچار ہو گی تو افواج پاکستان تماشہ نہےں دےکھے گی بلکہ فوج کو ملک اور قوم کے مفاد مےں مداخلت کر ناپڑےگی جو انکی ذمہ داری بھی بنتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی نااہلی اور ڈاکٹروں و شعبہ صحت کے مسائل حل نہ کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بھی ادویات ملتی ہیں نہ فوری طبی امداد، مریض تڑپ تڑپ کر مر جاتے ہیں اور لواحقین آہ و زاری کے سوا کچھ نہیں کر سکتے، حکومت اب خود وینٹی لیٹر پر ہے اور اس کا کوئی مستقبل نہیں، دھرنوں سے توجہ ہٹانے کیلئے پیشگی اطلاع کے باوجود لاکھوں عوام کو سیلاب کے حوالے کر دیا گیا۔ وہ مسلم لیگی کارکن شفیق ملک اور کبیر ملک کی رہائشگاہ پر ان کی والدہ کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر اہل علاقہ نے پی آئی سی میں مریضہ کو بروقت طبی امداد نہ دینے پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں مہنگی ادویات بھی مفت دی جاتی تھیں۔ انہوں نے دھرنا میں شریک کارکنوں و رہنماﺅں کی لاہور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران چادر چار دیواری کا تقدس مجروح کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
شجاعت
مارشل لاءنہیں چاہتے مگر ملکی سلامتی کو خطرات پر فوج کا آنا ضروری ہو گا: شجاعت
Sep 15, 2014