پنجاب حکومت نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے اپنے ارکان اسمبلی کو نشاندہی کی ہدایت کر دی: ذرائع

Sep 15, 2014

لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری کیلئے اپنے ارکان اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں دونوں پارٹیوں کے متحرک ورکرز کی نشاندہی کی ہدایات جاری کر دیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اپنے اپنے حلقوں کے متحرک مسلم لیگی کارکنوں کی مدد سے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے جن کارکنوں کی فہرستیں تیار کریں گے انہیں پولیس کو فراہم کر کے ورکرز کو گرفتار کیا جائے گا۔
ہدایت/ ذرائع

مزیدخبریں