اسلام آباد(آن لائن) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے مظاہرین کی پرامن گھروں کو واپسی کے لئے وفاقی حکومت نے 2 ارب روپے کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں ۔ ترقیاتی منصوبوں کی بجائے وزارت خزانہ سے ایس آر او کے ذریعے جاری اس رقم کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے منظور کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے دھرنوں کے پرامن خاتمے کے بعد کے حالات پر لوگوں کی گھروں کو واپسی کیلئے پالیسی طے کرلی ہے جس کیلئے باقاعدہ منظوری وفاقی کابینہ کے اگلے اجلاس میں دیئے جانے کا امکان ہے۔
فنڈز مختص
وفاقی حکومت کی جانب سے مظاہرین کی گھروں کو واپسی کیلئے 2 ارب روپے مختص
Sep 15, 2014