چک امرو: سیلاب سے قبریں بہہ گئیں، مردوں کی دوبارہ تدفین، لوگوں میں خوف و ہراس

چک امرو(نامہ نگار) بھارت سے آنے والے نالہ بئیں کا پانی مردے تک بہا کر لے گیا، جبکہ گاﺅں کے لوگ محصور ہو کے رہ گئے لوگوں کی زندگی اجےرن ہو گئی، اہل دیہہ کو آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موضع کھوسے میں سیلاب کے پانی نے زندہ تو زندہ مردوں کو بھی نہیں چھوڑا پانی سے متعدد قبرےں بہہ گئیں جس سے مردے بہہ گئے جنکی نئے سرے سے تدفےن کی گئی مردوں کے پانی میں بہہ جانے سے گاﺅں کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اہل دیہہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گاﺅں میں موجود سنٹرل گورنمنٹ کی جگہ قبرستان کو دی جائے تا کہ قبرستان کا تقدس پامال نہ ہو۔
مردے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...