لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے سیلاب سے لوگوں کی املاک اور فصلوں کو پہنچنے والے نقصان کا سروے شروع کر دیا گیاہے۔ متاثرین کے نقصانات کی تلافی کی جائے گی۔ نقصانات کے درست تخمینہ کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں گے۔ متاثرین کو عید سے قبل پہلی قسط ادا کی جائیگی۔ متاثرہ سڑکوں کی جلد سے جلد بحالی ہماری ترجیح ہے۔ وہ کابینہ کمیٹی برائے فلڈ کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اجلاس میں متاثرہ اضلاع میں امدادی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
شہبازشریف/ تلافی
متاثرہ علاقوں میں املاک اور فصلوں کا سروے شروع کر دیا نقصانات کی تلافی کریں گے: وزیراعلیٰ
Sep 15, 2014