ملتان ( نمائندہ خصوصی) ملتان میں کشتی الٹنے کے مزید دو واقعات رونما ہوئے جس میں سوار 19 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ نواب پور کے قریب اکبر بند کے علاقے میں متاثرین کو لانے والی کشتی الٹ گئی تاہم ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکال لیا گیا۔ کشتی الٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دوسرے واقعہ میں پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ کشتی الٹ گئی۔
مزید کشتیاںالٹ گئیں