زاہد کے ولیمہ میں شرکت کیلئے آنیوالوں کی 6 جنازوں میں شرکت

Sep 15, 2014

ملتان (نمائندہ خصوصی) سیلابی پانی میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوئے ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تفصیل کے مطابق دولہا زاہد‘ اس کا بھائی شان اور بارات میں شامل دیگر رشتہ دار شاکر اور صوبیہ وغیرہ 6 افراد جاں بحق ہوئے۔ اس طرح خوشیوں والا گھر ماتم کدہ بن گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مظفرآباد میں زاہد کے ولیمہ کی تقریب گذشتہ روز منعقد ہونا تھا مگر موت نے اسے مہلت نہ دی اور ولیمہ کی بجائے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ولیمہ میں شرکت کیلئے آنیوالے افراد نے نمازجنازہ میں شرکت کی۔
6 جنازے

مزیدخبریں