بدوملہی، نالہ ڈیک کا پانی اتر گیا، علاقے میں ہر طرف تباہی، وزیراعلیٰ سڑکوں گلیوں کی تعمیر کیلئے گرانٹ دیں: متاثرین

بدوملہی (نامہ نگار) نالہ ڈیک کا سیلابی پانی اتر گیا، پانی نے علاقہ بھر میں زبردستی تباہی مچائی۔ اس وقت بدوملہی اور گردونواح کے درجنوں دیہات بھنگالہ، کانی جعفرآباد،کلاس والی، منظور پورہ، شمسہ، تھلی ملہیاں، امین شاہ،کوٹلی واہلہ،کوٹلی نوانیاں،کوٹلی چمڑنگاں، ننگل مچھانہ، بریار، ہلووال اور جیون بھنڈر وغیرہ میں ہزاروں ایکڑ اراضی پر کاشت کی ہوئی دھان کی فصل شدید متاثر ہوئی۔ بدوملہی کے علاوہ کئی مقامات پرکچی، پکی دیواریں اور چھتیں بھی گری ہیں، کئی گلیاں اور نالیاں بھی سیلابی پانی کے باعث ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ہیں۔ بدوملہی کے سماجی، سیاسی،کاروباری اور عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کے لئے خصوصی گرانٹ دیں ہے۔
متاثرین

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...