اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دھرنے کی کوریج کے دوران گزشتہ روز تحریک انصاف کے کارکنوں نے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین طارق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ کیمرہ مین دھرنے کی ویڈیو بنا رہا تھا کہ 4 کارکنوں نے کیمرہ توڑ دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ عمران خان نے کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے کہا ہے کہ کارکنان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا، تشدد کرنے والا ہماری پارٹی کا رکن ہوا تو نکال دیں گے، ہم پرامن لوگ ہیں تشدد کرنا ہمارا کام نہیں۔ دریں اثناءتحریک انصاف کے کارکنوں نے دھرنے میں دو پولیس اہلکاروں کو تشدد کرکے شدید زخمی کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار اپنی جان بچانے کیلے ایک کنٹینر میں گھس گئے لیکن کارکنوں نے ڈنڈوں سے کنٹینر پر حملہ کیا اور لاٹھیوں، پتھروں سے نشانہ بنایا۔
کیمرہ مین
اسلام آباد، تحریک انصاف کے کارکنوں کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین، 2 پولیس اہلکاروں پر تشدد
Sep 15, 2014