اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نو مختلف ملکوں کے سفیروں نے گزشتہ روز یہاں ق لیگ اور عوامی تحریک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ دھرنوں اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سفیروں میں اٹلی، مصر، بوسنیا، کیوبا، جنوبی کوریا، ازبکستان، کینیڈا، آسٹریلیا اور ارجنٹائن کے سفیر شامل تھے۔ ق لیگ کے ساتھ ملاقات میں چودھری شجاعت، وسیم سجاد اور مشاہد حسین شامل تھے جبکہ عوامی تحریک کی طرف سے خرم نواز اور رحیق عباسی نے ملاقات کی۔
سفیروں کی ملاقاتیں