این ایف سی ایوارڈ کے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں کا احتجاج

اسلام آباد(آن لائن) این ایف سی ایوارڈکے تحت واجبات کی ادائیگی میں تاخیر پر صوبوں نے وفاق سے احتجاج کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ ترقیاتی عمل متاثر ہورہا ہے‘ جلد ادائیگی کی جائے تاہم وفاقی حکومت نے خیبر پی کے کے علاوہ باقی صوبوں کو آئندہ ہفتے واجبات کی ادائیگی کیلئے صوبوں کو یقین دہانی کرادی ہے اور اس مقصد کے لئے حتمی فیصلہ کی خاطر جلد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے ”آن لائن“ کو بتایا کہ وفاقی وزارت خزانہ نے حکومت کو بتایا ہے کہ صوبے این ایف سی ایوارڈ کے تحت واجبات کی ادائیگی کا تقاضا کررہے ہیں اس حوالے سے کیا کرنا ہے جس پر حکومت نے انہیں ہدایت کی ہے کہ خیبرپی کے کے علاوہ باقی صوبوں کو مرحلہ وار ادائیگی کردی جائے۔ سب سے پہلے صوبہ سندھ‘ دوسرے نمبر پر بلوچستان اور آخر میں پنجاب کو ادائیگی کی جائے۔
صوبوں / احتجاج

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...