چیچہ وطنی (نامہ نگار) راہ چلتی خواتین کو چھری کے وار کرکے زخمی کرنے والا مبینہ موٹر سائیکل سوار ملزم ملک عثمان کو اہل محلہ نے اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جب وہ موٹر سائیکل سوار خاتون کو اسکے شوہر سمیت زخمی کرنے کے بعد فرار ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق 19 سالہ مبینہ ملزم ہاﺅسنگ کالونی کا رہائشی ہے اور ہفتہ کی شب کریسنٹ گرلز کالج روڈ پر تہمینہ کو شوہر حاجی مقصود سعید سمیت زخمی کرنے کے بعد بھاگ رہا تھا شور مچانے پر محلے داروں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا۔ واضح رہے پچھلے دس ماہ سے چیچہ وطنی میں تسلسل کے ساتھ خواتین پر چھریوں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک درجن سے زائد خواتین ان حملوں میں زخمی ہوچکی ہیں۔ ملزم کی گرفتاری پر ضلعی پولیس کی طرف سے 2 لاکھ روپے انعام بھی مقرر ہے۔
ملزم/ پکڑا گیا
چیچہ وطنی: راہ چلتی خواتین کو چھری سے زخمی کرنیوالا نوجوان رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، ملزم کی گرفتاری پر 2 لاکھ انعام مقرر ہے
Sep 15, 2014