لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام پیس ہاکی ٹورنامنٹ منیر ڈار الیون نے جیت لیا۔ جوہر ہاکی سٹیڈیم کھیلے جانے والے تین روزہ ٹورنامنٹ میں منیر ڈار الیون نے اپنے تین میچز میں سے دو میں کامیابی اور ایک میچ برابر کھیلا جس کی بناء پر سات پوائنٹ کے ساتھ منٹر ڈار الیون نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ نور خان الیون نے دوسری، ڈاکٹر غلام رسول الیون نے تیسری جبکہ بریگیڈئر عاطف الیون چوتھے نمبر پر رہی۔
پیس کپ ہاکی ٹورنامنٹ منیر ڈار الیون نے جیت لیا
Sep 15, 2014