چین کے تعاون سے الیکٹرانک مردم شماری کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی حکومت نے چین کے تعاون سے ملک میں الیکٹرانک مردم شماری کرانے کا فیصلہ کر لیا، وزارت بین الصوبائی رابطہ نے الیکٹرانک مردم شماری کے لئے الیکٹرانک مشینوں اور جدید ترین سافٹ ویئرز کے چین، جرمنی اور مختلف ممالک کے ماڈلز پر بریفنگ تیار کر لی، رواں ماہ 22 ستمبر کومشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چینی ماڈل کی منظوری متوقع ہے، مردم شماری کے لئے جدید سہولیات سے آراستہ سافٹ ویئر کے ساتھ اہلخانہ کی تعداد، آمدنی، تعلیمی قابلیت، نیشنل ٹیکسیشن نمبر سمیت دیگر ضروری معلومات کے حصول کے لئے سوالنامہ تیار کیا جائے گا۔ اتوار کو وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاص حسین پیرزادہ نے ”آئی این پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام انتخابات کے بعد اب ملک بھر میں مردم شماری کے انعقاد کے لئے سنجیدہ ہے، بلوچستان کے دس اضلاع میں امن و امان کی صورتحال درست نہ ہونے کی وجہ سے مردم شماری کا عمل تاحال تاخیر کا شکار ہے تاہم کوشش کی جا رہی ہے کہ ان علاقوں میں سکیورٹی کے بہتر انتظامات کر کے اس اہم قومی فریضہ کو سرانجام دیا جا سکے۔
مردم شماری

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...