مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوج کے تشدد سے تین نوجوان شہید‘ مظاہرین پر پولیس کا لاٹھی چارج‘ شیلنگ متعدد زخمی

سرینگر (اے این این + نیٹ نیوز + صباح نیوز + اے پی پی) مقبوضہ جموں کشمیر کے علاقے پٹن میں بھارتی قابض فوج نے تین کشمیری نوجوانوں کو تشدد کر کے شہید کر دیا، مسخ شدہ نعشیں برآمد ہونے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، عوام کا بھارتی قابض فوج کے خلاف شدید احتجاج، بھارت کے خلاف نعرے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔ کشمیر میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر کے ضلع بارہ مولا کے علاقے پٹن میں بھارتی قابض فورسز نے 20سال سے کم عمر کے تین نوجوانوں کو انتہائی تشدد کے نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کرکے شہید کرنے کے بعد نوجوانوں کی نعشوں کو گاﺅں شٹزڈینجرپورہ میں نہال پورہ ویلو روڈ پر سیب کے باغ میں پھینک دیا۔ شبیر احمد شاہ نے جموں کے مختلف علاقوں میں انتہا پسند ہندو¶ں کی طرف سے دھمکی آمیز خطوط کی تقسیم پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے خطے کے مسلمانوں سے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی کے مسلمان جموں کے اپنے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں ہرگز تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ بھارتی ریاست راجستھان کے شہر ادھے پور میں کشمیر طلبا پر حملے کے بعد کالج انتظامیہ نے کشمیری طالب علموں کو اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے سید علی گیلانی اور دیگر حریت رہنما¶ں کے درمیان میثاق حریت کو تحریک آزادی کیلئے نیک شگون قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مسئلہ کشمیر پر اصولی م¶قف اختیار کر کے اور یوم دفاع کے موقع پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کر کے کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں جموں و کشمیر سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ قابض انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محض اعلانات کرنے کے بجائے سیلاب زدگان کی بحالی کے وعدے پورے کرے اور نام نہاد اسمبلی میں ہائیکورٹ کی طرف سے بڑے گوشت کے استعمال پر پابندی کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور کرے۔ مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے ضلع پلوامہ کے علاقے پدگامپورہ میں شہید ہوئے نوجوان ارشاد احمد گنائی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدائے کشمیر کی عظیم قربانیوں کو تحریک آزادی کشمیر کا قیمتی سرمایہ قرار دیا ہے۔ سرکردہ وکیل میاں عبدالقیوم ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر کی ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے۔ اے این این کے مطابق چیئرمین حریت کانفرنس (گ) و بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی نے ٹیلیفونک خطاب میں پلوامہ میں شہید ہونے والے حزب کمانڈر ارشاد احمد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت حقائق تسلیم کرلیتا تو آج کشمیری نوجوان بندوق اٹھانے پر مجبور نہ ہوتے، بھارت جب تک کشمیر پر قابض رہے گا اس کے خلاف ہر سطح پر مزاحمت جاری رہے گی، شہداءکی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے اور ان کا مشن ایک نہ ایک دن ضرور پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ ترجمان ڈاکٹر عبداللہ غزنوی کے مطابق شہدا کے مشن کو منطقی انجام تک جاری رکھا جائے گا۔ فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیر شاہ نے بھی لشکر طیبہ کمانڈر ارشاد احمد کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کی شمع فروزاں رکھنے والے ان جانبازوں کی قربانیوں کوکبھی بھی رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ نعیم احمد خان نے خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم بھارتی قبضہ کیخلاف اپنی مزاحمت جاری رکھیں اور تحریک آزادی کی آبیاری کرتے رہیں۔ آسیہ اندرابی نے کہا ہے بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے، کشمیری نوجوان آزادی کے حصول کےلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں، وادی بھر میں پاکستانی جھنڈوں کا لہرانا جمہوریت کے دعویدار بھارت کےلئے ایک سبق ہے۔ قصبہ سو پور مےں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف تےن روزہ ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور بیسیوں زخمی ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر/ قائدین

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...