کویت میں پاکستانی کلچر کو فروغ ملنا چاہئے: رکن پنجاب اسمبلی کنول

Sep 15, 2015

کویت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے ) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی اورمعروف اداکارہ کنول نے کہاہے کہ کویت میں پاکستان کے کلچر کو فروغ ملناچاہئے کویت ہمارا اسلامی برادر ملک ہے یہاں پر پاکستانیوں کے ویزے پر عائد پابندی افسوس ناک پہلو ہے ۔ان خیالات کا اظہار نے نوائے وقت اوروقت نیوزٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی وزارت خارجہ اورکویت کی وزرات خارجہ کو چاہئے کہ وہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے دونوں ممالک کے ڈراموں کو ٹیلی وژن پر نشرکئے جائیں تاکہ دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی ثقافت کی پہچان بن جائیں ۔کنول نے کہاکہ کویت حکومت کو باور کرایا جائے کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے پاکستان جتنا دہشت گردی کا شکاررہاہے اورکوئی ملک اس کا تصوربھی نہیں کرسکتا لیکن پاکستانی افواج اور میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں سیاسی قوتوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ضرب عصب کے ذریعے دہشت گردوں کو قلع قمع کردیاہے آج پاکستا ن وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کی طرف گامزن ہے امیر سے امیر ملک بھی مسائل کا شکار ہوتے ہیں لیکن جب وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں تو مسائل ختم ہوجاتے ہیں انشاء اللہ تعالی پاکستان بھی ان مسائل کو ختم کرکے خوشحالی کی جانب بڑھ رہاہے ۔ممبر پنجاب اسمبلی نے مزید کہاکہ اب تو عرب ،امریکہ اوریورپ میڈیا اس بات کا متعارف ہوچکاہے کہ پاکستان دہشت گردی کے چنگل سے نکل کر اب پُرامن ملک بن چکاہے جہاں بیرون ممالک سے سرمایہ کارپاکستان کا رخ کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ میں حکومت پاکستان کی توجہ بھی اس طرف مبذول کرائوں گی کہ کویت میں پاکستانیوں پر ویزوں پرعائد پابندی کو ختم کرایا جائے ۔

مزیدخبریں