قاہرہ (بی بی سی+رائٹرز) مصر کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی سکیورٹی فورسز نے انسداد دہشتگردی کی ایک کارروائی میں غلطی سے میکسیکو کے 8شہریوں سمیت 12 سیاحوں کو شدت پسند سمجھ کر ہلاک کر دیا ہے۔ میکسیکو کی حکومت نے ایک بیان میں اپنے شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ مصر کی وزارت دفاع کے ایک بیان مطابق یہ 22 سیاح چار بسوں میں سوار تھے اور ملک کے مغربی ریگستانی علاقے واحات میں داخل ہو گئے تھے۔ مصری حکام کے مطابق اس علاقے میں داخل ہونے پر پابندی عائد تھی۔وزارت دفاع کے مطابق اس حادثے میں کم از کم 10 د?گر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں مصری اور میکسیکو دونوں ممالک کے شہری ہیں۔ وزارت کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم قائم کر دی گئی ہے۔ وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے روز جو لوگ مارے گئے ہیں انھیں علاقے میں ’دہشت گرد عناصر سے نمٹنے کے ایک آپریشن کے تحت مارا گیا ہے۔