29 فیصد امریکی، 43 فیصد ری پبلکنز اوباما کو مسلمان سمجھتے ہیں: سروے

واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکہ میں ایک حالیہ سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ 43 فیصد ری پبلکنز اوباما کو مسلمان سمجھتے ہیں۔ تمام بڑے افراد کے 20 فیصد کا خیال ہے کہ اوباما امریکہ سے باہر پیدا ہوئے۔ سی این این/او آر سی کے اتوار کے ایک سروے میں معلوم ہوا کہ امریکیوں کی بڑی اکثریت درست طور پر یہ سمجھتی ہے کہ اوباما امریکہ میں پیدا ہوئے ہیں۔ دوسری طرف سروے کے شرکاء میں سے 29 فیصد امریکیوں اور 43 فیصد ری پبلکنز نے اوباما کو مسلمان قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ اوباما عیسائی ہیں اور وہ امریکی علاقے ہوائی میں پیدا ہوئے ہیں۔ 2010ء میں اے بی سی نیوز کے ایک سروے میں بھی 20 فیصد افراد کا خیال تھا کہ اوباما امریکہ سے باہر پیدا ہوئے ہیں جس کے بعد اوباما نے اپنا برتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا تھا۔ حالیہ سروے میں 39 فیصد افراد نے اوباما کو عیسائی کہا، 11 فیصد نے کہا اوباما مذہبی نہیں ہیں۔ 14 فیصد نے اوباما کے مذہب کے متعلق رائے دینے سے گریز کیا۔ سروے میں 1012 افراد سے فون پر انٹرویو کیا گیا تھا یہ سروے 4 تا 8 ستمبر جاری رہا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...