راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ایساف کمانڈر جان کیمبل نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی اور پاکستان افغان سرحد پر سکیورٹی کی صورتحال بہتر کرنے کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ ملاقات میں قائم مقام خصوصی نمائندے برائے افغانستان، پاکستان جیرٹ بلینک بھی شریک تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، پاکستان افغان سرحدی صورتحال، مفاہمتی عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
آرمی چیف سے ایساف کمانڈر کی ملاقات، سرحدی صورتحال، مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال
Sep 15, 2015