لاہور (خصوصی نامہ نگار)چادر اوڑھ تحریک کے بانی پیر سید محمد کبیر علی شاہ سجادہ نشین چورہ شریف نے کہا کہ شرعی پردہ کی مخالفت میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں نارواسلوک کرنے والے حضرات پر نظر رکھی جائے پردہ کرنے والی بہنوں اور بیٹیوں کی حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی نہ کی جائے انہوں نے کہا کہ مقامی یورنیورسٹی کے وی سی پر عدالت عالیہ میں چلنے والے مقدمہ کی پیروی کرنے کے لےے تیارہیں اسلام کے سپاہی کسی صورت میں ایسے کسی وی سی کو برداشت نہیں کریں گے جو پردہ کی مخالفت کرتا ہو۔