لاہور (پ ر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کی نائب صدر کنیز فاطمہ کو ان کی بہتر کارکردگی کے باعث ترقی دے کر انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویژن کی جنرل سیکٹری کے منصب پر فائز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ روز بلاول ہاﺅس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں پیپلزپارٹی کے رہنما میاں خرم جہانگیر وٹو نے انہیں متذکرہ منصب کا تقرر نامہ پیش کیا۔ پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ کی مرکزی کوارڈینیٹر بیگم نفیسہ شاہ ایم این اے، پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے صدر آصف خان، لاہور ڈویژن کے صدر نعیم بٹ اور دیگر عہدے داروں نے کنیز فاطمہ کو انسانی حقوق ونگ لاہور ڈویژن کی جنرل سیکرٹری مقرر ہونے پر مبارکباد دی ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ انسانی حقوق ونگ کو مزید فعال بنائیں گی۔