مس امریکہ کا خطاب جیتنے والی سیاہ فام اداکارہ وینیسا ولیمز سے تاج واپس لینے پر منتظمین نے 32 برس بعد معافی مانگ لی

نیویارک (بی بی سی) امریکہ میں مقابلہ حسن کے منتظمین نے اب سے 32 برس قبل مس امریکہ کا خطاب جیتنے والی سیاہ فام ماڈل اور اداکارہ وینیسا ولیمز سے ان کا تاج واپس لینے پر معافی مانگی ہے۔ ولیمز پہلی سیاہ فام ماڈل تھیں جن کو 1983ء میں مس امریکہ کا خطاب ملا تھا۔ لیکن انہیں اپنا تاج اس وقت واپس کرنا پڑا تھا جب ایک میگزین نے ان کی اجازت کے بغیر ان کی برہنہ تصاویر شائع کر دی تھیں۔ مقابلہ حسن امریکہ کے متنطمین نے وینیسا ولیمز سے معافی مانگی ہے اور مس امریکہ کے سی ای او کا کہنا ہے ’اس وقت جو بھی ہوا اور جو بھی کہا گیا اس کے لیے میں معافی مانگنا چاہتا ہوں۔

ای پیپر دی نیشن