صلاحیتیں پیدائشی ہوتی ہیں‘ کوئی کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا: صومیہ خان

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ صومیہ خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لیکر پیدا ہوتا ہے جس سے وہ آگے چل کر فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں، گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیا ہے مگر فنکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ان دنوں میرا ایک گیت ”عشق وچ کملی ہوئی“ تیار ہے جس کی شاعری کے ایس کاظمی نے لکھی ہے اور یہ گیت بہت جلد مختلف چینلز سے آن ائیر ہو گا اس کی ویڈیو دبئی کے خوبصورت مقامات پر عکسبند کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن