افسوس ناک حادثہ بچھ ریلوے سٹیشن کے قریب پیش آیا جب کراچی جانے والے عوام ایکسپریس مال گاڑی سے ٹکرا گئی جس سے عوام ایکسپریس کا انجن اور 4 بوگیاں الٹ گئیں جبکہ مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں .حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں جبکہ زخمیوں اور لاشوں کا ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کئی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے. ملتان کے نشتر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جب کہ ڈاکٹرز کی جانب سے عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی .
حادثے کے بعد مرکزی ریلوے ٹریک کو ٹرینوں کی آمدورفت کے لئے بند کر دیا گیا اور ٹرینوں کو متبادل راستے کے طور پر خانیوال سے جہانیاں کی طرف موڑ دیا گیا جہاں سے وہ بہاولپور پہنچ کر ٹریک پر واپس آ گئیں جب کہ مرکزی ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے لئے ہیوی مشینری کی مدد لی گئی .
حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی تیار کر لی گی جس کے مطابق عوام ایکسپریس کےڈرائیورکی لاپرواہی سےحادثہ پیش آیا.ذرائع کے مطابق یا تو عوام ایکسپریس کو سگنل نہیں ملا یا پھر عوام ایکسپریس کے ڈرائیور نے سگنل نہیں دیکھا تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی حادثے کی اصل وجوہات کا پتہ چل سکے گا. ملتان گیریژن کمانڈر نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا .
وزیراعظم نواز شریف نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نےبھی واقع کا نوٹس لیتے ہوئے بہتر گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا ہے. وزیرداخلہ ،وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر کی جانب سے بھی جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدری کیا ہے.
ملتان میں شیرشاہ جنکشن کے قریب کراچی جانے والی عوام ایکسپریس اورمال گاڑی میں خوف ناک تصادم , چھ مسافر جاں بحق، سو سے زائد زخمی
Sep 15, 2016 | 15:10