مقبوضہ وادی میں انہتر ویں روز بھی حالات کشیدہ ہیں جبکہ حریت رہنماؤں کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے

بھارتی درندوں نے مقبوضہ وادی کو لہو لہو کر ڈالا، انہترویں روز بھی حالات جوں کے توں رہے . پوری وادی میں بھارتی درندوں کی ظلم و بربریت کا سلسلہ نہ رکا ، حریت رہنماؤں کی اپیل پر مکمل ہڑتال ہے، قابض فوج نے کشمیریوں کو عید کے تینوں دن قربانی بھی نہ کرنے دی .
سری نگر سمیت مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات ہے  جبکہ راجوڑی میں اونٹ کی قربانی کے بعد قابض فوج نے دھاوا بول دیا  اور نہتے کشمیریوں پر تشدد کیا  جہاں حالات انتہائی کشیدہ ہو گئے. موبائل ، انٹرنیٹ اور ریڈیو سروس بھی تاحال معطل ہے.
 بھارتی نے ایک اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی ٹیم کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا. اقوام متحدہ کی ٹیم نے انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق رپورٹ کی تیاری کیلئے کشمیر کا دورہ کرنا تھا  تاہم بھارتی حکومت نے انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہ دی . ادھر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے واقعات کی عالمی سطح پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ بھارت ٹیمیں بھیجنے کی اجازت دے ، انہیں زبردست انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹس موصول ہوئی ہیں جس پر توجہ دینا ضروری ہے.

ای پیپر دی نیشن