میانوالی میں ایم ایم روڑ پر تیزرفتار بس بے قابو ہوکرالٹ گئی،حادثے میں بس ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ اکیس زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی کارکن موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو بس سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے جاں بحق ہونیوالے تین افراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔
میانوالی میں بس الٹنے سےتین افراد جاں بحق جبکہ اکیس زخمی ہوگئے
Sep 15, 2016 | 17:08