لاہورہائی کورٹ نے رائے ونڈ میں دھرنے کےاعلان سے متعلق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف درخواست کی سماعت انیس ستمبرتک ملتوی کر دی

Sep 15, 2016 | 17:48

ویب ڈیسک

لاہورہائی کورٹ میں مقامی شہری عاطف ستارکی درخواست کی سماعت ہوئی،اے کے ڈوگرایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ عمران خان حکمران جماعت کے خلاف نفرت انگیزتقاریر کر رہے ہیں جس سےملک میں انتشار کاخطرہ ہے .انہوں نےعدالت کو بتایا کہ وکیل نے بتایا کہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف کی رائے ونڈ میں واقع رہائش گاہ پردھرنے کی دھمکی بھی دی ہے جس سے تصادم کا اندیشہ ہے.درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو رائے ونڈ میں دھر نا دینے سے روکا جائے. عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد سماعت انیس ستمبرتک ملتوی کردی.

مزیدخبریں