ایشین نےٹ بال چےمپےن شپ کےلئے قومی مینز ٹیم کے چناﺅکےلئے ٹرائلز شروع

Sep 15, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے زیر اہتمام اےشےن نےٹ بال چیمپئن شپ مےں شرکت کے لئے قومی مینز ٹیم کے چناﺅکےلئے دو روزہ اوپن ٹرائلز پی اےس بی کوچنگ سےنٹر کراچی میں شروع ہوگئے،پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے صدر مدثر آرائےں کے مطابق ٹرائلز میں اچھی کارکردگی دکھانے والے 20کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا جن کو بعد میں تر بےتی کےمپ کے لئے مدعوکےا جائے گا جو کہ اکتوبرسے شروع ہو گا،پاکستان نےٹ بال فےڈرےشن کے چےئرمےن ظفر اقبال اعوان نے سلیکشن کمےٹی کی منظوری دے دی ہے اعجازالحق کمیٹی کے چےئرمےن ہونگے جبکہ دیگر ممبران میں محمد رےاض، انوار انصاری ، محمد رضوان اور سےد توقےر احمد شامل ہیں،ےاد رہے کہ گذشتہ سال پاکستان نے اےشےن نےٹ بال چیمپےن شپ مےں چاندی کا تغمہ حاصل کےا تھا۔ رواں سال اےشےن مےنز نےٹ بال چےمپےن شپ ماہ دسمبر مےںملائےشےا کے شہر کوالالمپور مےں منعقد ہو گی، جس میں سنگاپور، ملائےشےا، ہانگ کانگ، جاپان، چائےنز تائپی، پاکستان، انڈےا، سری لنکا، برونائی، مالدےپ، افغانستان اوراےران کی ٹےمےں شرکت کرےں گی۔

مزیدخبریں