جاز رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ مہم ختم ہو گئی

Sep 15, 2017

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) دنیا کے سامنے پاکستان کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ پیش کرنے والی ایوارڈ یافتہ مہم، جاز رائزنگ اسٹارز پانچ شہروں میں اپنے دوسرے سیزن میںٹرائلز مکمل کرنے کے بعد ختم ہو گئی۔یہ ٹرائلز میرپور، مظفرآباد، راولپنڈی، سرگودھا اور لیہ میں منعقد ہوئے۔ اس ٹیلنٹ ہنٹ اسکیم کے تحت، ٹورنامنٹ کےلئے پہلی ٹیم کا انتخاب مظفرآبادمیں ہوا۔دیگر تین شہری ٹیموں کا انتخاب راولپنڈی، سرگودھا اور لیہ میں کیا گیا۔موسم گرما کی جھلسا دینے والی گرمی کے باوجود پہلے چار شہروں کے لیے ٹیموں کے انتخاب کے ٹرائلز میں میرپور سے 15,000، مظفرآباد سے 19,000، راولپنڈی سے 23,500، سرگودھا سے 13,500اور لیہ سے 7,500خواہشمند کھلاڑیوں نے شرکت کی۔جاز کی جانب سے یہ اقدام برانڈ کھیلوں کے فروغ کےلئے برانڈ کے عزم کی مطابقت میں ہے جو پاکستانی طرز زندگی کالازمی حصہ ہے۔نوجوانوں کے لیے اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جاز میں ڈائریکٹر مارکیٹنگ، شہباز مقصود نے کہا،”پاکستان کرکٹ سے محبت کرنے والا ملک ہے اور یہاں بہت ٹیلنٹ پایا جا تا ہے لیکن چھوٹے شہروں اور قصبوں سے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی بھرتی کے لیے انفراسٹرکچر کی کمی ہے۔ جاز رائزنگ اسٹارز اس خام ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور ان کھلاڑیوں کی عالمی معیار کے مطابق تربیت کے لیے پر عزم ہے۔“ شہباز مقصود نے مزید کہا،”دوسرے سیزن میں پہلی چار ٹیموں کے تیاری کی صورت میں ہم نے غیر معمولی ٹیلنٹ رکھنے والے کرکٹر دریافت کیے ہیں۔

مزیدخبریں