راولپنڈی(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج اصغر خان نے 2کیسوں میں 5گواہوں کے بیان قلمبند کرتے ہوئے 8کیسوں کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی ۔جمعرات کو عدالت نے تھانہ سی ٹی میں درج قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم وسیع اللہ کیس کی سماعت 19ستمبر،تھانہ صدر جہلم میں درج فیکٹری کو جلانے توڑ پھوڑ اور امن وامان کی صورت حال کو خراب کرنے کے مقدمے میں ملوث ملزمان مسماة شمیم اختر وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 20 ستمبر ، تھانہ سی ٹی ڈی میں درج بارود برآمد ہونے کے مقدمے میں ملوث ملزم شیر افضل کیس کی سماعت 21ستمبر،دانیال کیس کی سماعت 23ستمبر، ستار خان کیس کی سماعت 20ستمبر،تھانہ صادق آباد میں درج اغواءبرائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان حمزہ وغیرہ کیس کی سماعت 25ستمبر،تھانہ کوٹلی ستیاں میں درج قتل و اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان رزاق وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران 3گواہوں کے بیان قلمبند کرکے سماعت 20ستمبر جب کہ تھانہ نصیر آباد میں درج اغواءبرائے تاوان کے مقدمے میں ملوث منیر وغیرہ کیس کی سماعت کے دوران 2گواہوں کے بیان قلمبند کرکے21ستمبر تک ملتوی کر دی ۔
اغواءبرائے تاوان کےس میں ملوث منیر وغیرہ کیس کی سماعت ، 2گواہوں کے بیان قلمبند
Sep 15, 2017