اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اس وقت برمامیں نہتے مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھائے جا رہے ہیں امت مسلمہ پر کڑے امتحان کا وقت ہے تحریک اتحادِ امت پاکستان کے زیرِ اہتمام مورخہ15 ستمبر2017ءبروز جمعتہ المبارک بعد از نماز جمعہ (2بجے دن) جامعہ سراجیہ نظامیہ اصغر مال راولپنڈی کے باہر میںمولانا پیر سید چراغ الدین شاہ مرکزی امیر تحریک اتحاد امت پاکستان وسینئر ممبرضلعی امن کمیٹی کی قیادت میں برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ” احتجاجی مظاہرہ“ کیا جارہا ہے جس میں تمام مکاتب ِفکر کے اکابرین بھر پور شرکت کر رہے ہیں۔
تحریک اتحاد امت کے زیر اہتمام جامعہ سراجیہ نظامیہ کے باہر برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیا جائے گا
Sep 15, 2017